WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.236.122.9' AND post_id = '4924'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

بیرون ملک سے 60 ارب روپے غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو وصول ہونے کا انکشاف

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیرون ملک سے 60  ارب روپے غیررجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو وصول ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

ایف بی آر  کے مطابق ایف بی آر کے آف شورکمشنریٹ نے 60 ارب روپے کی غیرملکی رقوم کی وصولی کاپتالگایا جبکہ یہ رقم پاکستان میں 75ہزار افراد کو ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سے منتقل ہوئی۔

ایف بی آر نے بتایا کہ 75 ہزار میں سے 45 ہزار 12 افراد ایف بی آرمیں رجسٹرڈ نہیں جبکہ 75 ہزار میں سے 12 ہزار 6 سو 18 افراد نان فائلر ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق غیررجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو یہ رقم فری لانسر کنسلٹینسی اور اشیاء کی فروخت پر ملیں اور جس امریکی کمپنی سے رقوم بھجوائی گئیں اس کا پاکستان میں وجود ہی نہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے اب 10 ارب روپے سے زیادہ کی ٹیکس وصولی کاامکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں