WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.96.184' AND post_id = '2316'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

بھارت کی چین اور پاکستان کو گیدڑ بھبکیاں

بھارت نیو انڈیا کے بیانیے کی آڑ میں پاکستان اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔

بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت سیکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والوں سے اپنی سر زمین پر بھی لڑے گا اور یہ جنگ اُن ملکوں کی سرزمین تک لے جائے گا جہاں سے یہ خطرات سر اٹھا رہے ہیں۔

نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے ملک نے پہلے کبھی بھی حملہ نہیں کیا بلکہ ہمیشہ اپنے دفاع میں کارروائی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت دوول اپنے بیانیے جسے وہ نیو انڈیا کا نام دیتے ہیں، آگے بڑھا رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اجیت دوول لداخ میں چین کے ہاتھوں بھارت کو ہونے والی ہزیمت کا انتقام لینا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وہ پاکستان کو بھی سبق سکھانے کے درپر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں