بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کیلیے ویب سائٹ چلانے کا انکشاف

بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لیے ایک ویب سائٹ چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔

دنیا میں غلط معلومات پھیلانے کے حوالے سے ریسرچ کرنے والے بین الاقوامی ادارے ای یو ڈس انفو لیب نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت ‘انڈین کرونیکلز ای یو’ کے نام سے پاکستان کے خلاف ایک ویب سائٹ چلا رہا ہے۔

بیلجیئم کی ڈس انفو لیب نے مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑ تے ہوئے انکشاف کیا کہ انڈین کرونیکلز ای یو نامی ویب سائٹ کے قیام کا مقصد بھارتی عوام تک پاکستان کے خلاف جھوٹی خبروں کا پروپیگنڈہ پہنچانا ہے۔

ادارے کا مزید کہنا ہے کہ ویب سائٹ پر بھارتی ارکان پارلیمنٹ صحافیوں کے نام سے مضامین دیتے ہیں جن کا مقصد پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا پرچار ہے۔