بھارت پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کررہا ہے، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کررہا ہے۔

ابوظبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے کی کوشش کررہا ہے، ڈس انفولیب رپورٹ نے بھارت کی سازشوں کا پردہ چاک کیا۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے خطرناک کھیل کھیلنا چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں حالات انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر چکے ہیں، بھارت کی سازشوں سے آگاہ ہیں، بھارت نے فوجی کارروائی کی تو بھرپور جواب دینگے۔