WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.235.227.117' AND post_id = '4166'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

بھارتی ریاست اترکھنڈ میں برفانی تودہ گرنے سے 14 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

بھارتی ریاست اترکھنڈ میں برفانی تودہ گرنے سے 14 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق ریاست اترکھنڈ کے ضلع چمولی میں اتوار کے روز گلیشیئر پگھلنے سے برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 170 اب بھی لاپتا ہیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ الکنندا دریا میں برفانی تودہ گرنے اور سیلابی ریلے نے ہائیڈرولک اسٹیشنز اور پانچ پلوں کو بھی تباہ کردیا جب کہ گلیشیئر پگھلنے کی وجہ سے تودے کے سڑک پر آنے کے باعث حکام نے فوری طور پر قریب دیہاتوں کو خالی کرالیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد قومی ڈیزاسٹر سمیت فوج اور نیوی کی ٹیمیں علاقے میں تعینات کردی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کہنا ہےکہ واقعے میں لاپتا 170 افراد میں سے 148 مقامی پلانٹ اور 22 رشی گنگا کے ملازمین ہیں جب کہ 30کے قریب افراد ٹنل میں پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لیے ٹیمیں کام کررہی ہیں لیکن انتہائی کم درجہ حرارت اور ٹنل میں مٹی اور دیگر ملبے کی وجہ سے ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم تبت بارڈر پولیس نے زیر تعمیر ٹنل میں سے 12 افراد کو ریسکیو کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹنل میں پھنسے افراد کی جانب سے کسی قسم کی مدد کی آواز سنائی نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ان کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں