بھارتی اداکار سوریا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

بھارت کے تامل اداکار سوریا عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سوریا کا اتوار کے روز کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ زیر علاج ہیں۔

اس ضمن میں اداکار نے ایک ٹوئٹ بھی کی جس میں انہوں نے بتایا کہ میں کورونا وائرس کے باعث زیر علاج ہوں اور اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا ہم سب کو یہ احساس ہے کہ زندگی ابھی معمول پر نہیں آئی ہے، ہمیں ابھی بھی احتیاط برتنی ہے اور محفوظ رہنا ہے۔

علاوہ ازیں بھارتی اداکار سوریا نے اس وقت ان کا ساتھ دینے والے تمام تر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا شکریہ بھی ادا کیا۔