WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.229.142.104' AND post_id = '1868'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

بگ بیش اور کاؤنٹی ٹیموں کے حیدر علی سے رابطے

آسٹریلیا کی معروف ترین ڈومیسٹک لیگ بگ بیش اور انگلش کاؤنٹی ٹیمیں پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان بیٹسمین حیدرعلی کو سائن کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 بگ بیش ٹیموں نے جارح مزاج بیٹسمین حیدر علی کو سائن کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے لیکن دورہ نیوزی لینڈ کی وجہ سے حیدر علی نے اس سال بگ بیش سے معذرت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک انگلش کاؤنٹی ٹیم بھی حیدر علی کی مینجمنٹ سے رابطے میں ہے اور امکان ہے کہ نوجوان کرکٹر اگلے سیزن میں کاؤنٹی کھیل سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ حیدر علی نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور اپنے پہلے ہی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں نصف سنچری داغ کر دنیائے کرکٹ کی توجہ اپنی جانب مبزول کروا لی تھی۔

اُس وقت سابق انگلش کپتان مائیکل وان اور سابق آسٹریلیوی فاسٹ بولر ٹام موڈی بھی حیدر علی کے کھیل سے کافی متاثر ہوئے۔ مائیکل وان نے لکھا تھا کہ لگتا ہے پاکستان کو اچھا کھلاڑی مل گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فہیم اشرف سے بھی بگ بیش ٹیمیں رابطے میں ہے لیکن ان کی شرکت بھی قومی ٹیم میں شمولیت سے مشروط ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں