WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.237.67.179' AND post_id = '2854'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

بلال سعید اور مومنہ مستحسن کا ‘باری 2’ جلد ریلیز کرنے کا اعلان

گلوکار بلال سعید اور مومنہ مستحسن نے پنجابی رومانوی گانے ‘باری’ کی مقبولیت کے بعد مداحوں کو اس گانے کا ری میک جلد ریلیز کرنےکی خوشخبری سنا دی۔

رومانوی گانا ‘باری’ گزشہ سال ریلیز کیا گیا تھا جس میں گلوکارہ مومنہ مستحسن اور گلوکار بلال سعید نے اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا تھا۔

باری گانے میں بلال سعید اور مومنہ مستحسن نے اپنی آواز کا جادو جگانے کے ساتھ ساتھ اس میں پرفارم بھی خود کیا تھا جس کے بعد مداحوں نے ان کی جوڑی کو خوب پسند بھی کیا۔

بلال سعید اور مومنہ مستحسن کا گانا ‘باری’ ریلیز ہوتے ساتھ ہی اس قدر مقبول ہوا کہ اب انہوں نے اس گانے کا ری میک ورژن جلد ریلیز کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

مومنہ مستحسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ‘دراصل باری کی کہانی ایک ایسی نوجوان لڑکی کی کہانی ہے جو ٹوٹے ہوئے دل کے باوجود محبت کو ایک اور موقع دیتی ہے’۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ‘ٹوٹے دل سے محبت کو دوسرا موقع دینے والی لڑکی کی کہانی میں آگے کیا ہوا؟ اس سے متعلق جلد ہی مداح باری 2 میں دیکھیں گے’۔

دوسری جانب بلال سعید نے بھی انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ‘باری 2 میں مومنہ کو دیکھ کر ہاتھ پر چائے گرے گی؟ ‘۔

خیال رہے کہ مومنہ اور بلال سعید کے گانے ‘باری’ کو یوٹیوب پر اب تک 8 کروڑ 92 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں