WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.235.191.87' AND post_id = '3695'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

بریٹ لی کی کوہلی اور انوشکا کو آسٹریلیا میں بچے کو جنم دینے کی پیشکش

سابق آسٹریلین فاسٹ بولر بریٹ لی نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کو آسٹریلیا میں بچے کو جنم دینے کی پیشکش کر دی۔

ویرات کوہلی اس وقت آسٹریلیا میں بارڈر-گواسکر ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں اور وہ 21 دسمبر کو ختم ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد بھارت واپس چلے جائیں گے کیونکہ جنوری میں ان کے اور اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران بریٹ لی نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو آسٹریلیا میں بچے کو جنم دینے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہم (آسٹریلین) آپ کو قبول کر لیں گے۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے ہاں بیٹی پیدا ہوتی ہے تو شاندار اور اگر بیٹا پیدا ہوتا ہے تو بھی شاندار۔

خیال رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی دسمبر 2017 میں ہوئی تھی اور انوشکار شرما آخری مرتبہ شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے ہمراہ فلم زیرو میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں