WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.235.191.87' AND post_id = '3143'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

بختاور نے اپنی منگنی کی تقریب کی خوبصورت جھلکیاں شیئر کر دیں

سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے اپنی منگنی کی مختصر ویڈیو شیئر کر دی۔

گزشتہ دنوں بختاور بھٹو زرداری کی دبئی میں مقیم بزنس مین محمود چوہدری کے ساتھ منگنی ہوئی۔

منگنی کے دن بختاور نے خاکستری رنگ کی مغلیہ شال کے ہمراہ گلابی رنگ کا ڈیزائنر ندا ازور کا خوبصورت لباس زیب تن کیا تھا۔

بختاور بھٹو نے اپنی منگنی کی تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

اب بختاور بھٹو نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی منگنی کی تقریب کی خوبصورت جھلکیاں شیئر کی ہیں۔

 سلو موشن ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بختاور اپنے والد آصف زرداری کا ہاتھ تھامے ہوئے آرہی ہیں اور ساتھ ہی ان کی بہت آصفہ بھٹو بھی موجود ہیں۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں  ایک گانا بھی لگا ہوا ہے جسے خاص بختاور بھٹو کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔

بختاور بھٹو کی منگنی کی اس خوبصورت ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں