بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فی یونٹ بجلی ایک روپے 53 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن  میں کہا گیا ہے کہ  بجلی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی جبکہ صارفین سے اضافہ فروری کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین سمیت کے الیکٹرک پر نہیں ہو گا۔

خیال رہے کہ نیپرا نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی وفاقی حکومت نے مہنگائی کے مارے شہریوں پر ایک اور بم گراتے ہوئے بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کیا تھا۔