بابر علی کی اپنی فلم کے یادگار گانے پر بیٹی کے ہمراہ ویڈیو وائرل

معروف اداکار بابر علی کی بیٹی کے ہمراہ ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے کیرئیر کے پہلے گانے ‘جانو سن ذرا’ پر رقص کررہے ہیں۔

یہ گانا 1995 میں سید نور کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘جیوا’ کا ہے جو کہ بابر علی اور اداکارہ ریشم پر فلمایا گیا تھا۔

بابر علی کی جانب سے مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کیلئے شیئر کی گئی جو کہ اب سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے۔

ویڈیو میں اداکار کے ہمراہ ان کی چھوٹی بیٹی زینب موجود ہے جو کہ انسٹاگرام انفلوئینسر ہے، ویڈیو میں دونوں باپ بیٹی کو ہلکے پھلکے انداز میں رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بابر علی کی ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

منزہ وارثی نامی صارف نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ دونوں کی بانڈنگ بے حد پسند ہے، اللہ پاک بری نظر سے بچائے۔

نایاب نامی صارف نے لکھا کہ یہ حقیقت ہے کہ تمام بیٹیاں اپنے والد کی جان ہوتی ہیں۔

ایشا نامی صارف نے اداکار کی پوسٹ پر منفی کمنٹ نا ہونے پر خوشی کا اظہار کیا جب کہ متعدد صارفین نے انہیں کسی کی نظر نا لگنے کی بھی دعا دی۔

دوسری جانب اداکار نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ انہوں نے یہ ویڈیو کس طرح شوٹ کی تھی۔