بائیو سکیور ببل میں وائرس کیسے داخل ہوا؟ پی سی بی اور فرنچائز مالکان میں بحث چھڑ گئی

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے ملتوی ہونے کے بعد اب پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کےد رمیان نئی بحث چھڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اور پی ایس ایل کی ٹیموں کے مالکان کے درمیان میٹنگ میں بحث ہوئی کہ بائیو سکیور ببل میں وائرس کیسے داخل ہوا؟ کیا ہوٹل اسٹاف بائیو سکیور تھا؟

ذرائع کا کہنا ہےکہ 2 ٹیموں کو پی ایس ایل سے قبل قرنطینہ الگ ہوٹل میں کرایا گیا اور پھر دوسرے ہوٹل ٹرانسفر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں فرنچائز مالکان نے ہوٹل میں دیگر تقریبات چلنے پر پی سی بی پر برہمی کا اظہار کیا جب کہ اس دوران پی سی بی نے بھی اپنی خامیوں کا اعتراف کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  آج رپورٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں 2 اسلام آباد اور ایک لاہور کا کھلاڑی ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا کیسز  سامنے آنے پر پی ایس ایل کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا ہے۔