WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.236.122.9' AND post_id = '2042'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

ایک ماہ میں دوسری بار ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، مریم کی شدید تنقید

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں دوسری بار ادویات کی قیمتوں میں 22 سے 35 فیصد اضافہ کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس رفتار سے نواز شریف کا بیانیہ ہر گھر پہنچ رہا ہے اور عوام کا حکومت اور ایک پیج کے خلاف ردعمل سامنے آرہا ہے، ان کو عنقریب  2200 افراد پر نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام پر مقدمے درج کرنا ہوں گے۔

ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں دوسری بار ادویات کی قیمتوں میں 22 سے 35 فیصد اضافہ کر دیا، دو سال میں بیرونی قرضے 17 ارب ڈالر بڑھ گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان اگر اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنے کی بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دی ہوتی تو آج قوم آپ کو جھولیاں اٹھا کر بددعائیں نہ دے رہی ہوتی، اگر  آپ ووٹ کو عزت دو کے نعروں پر پرچے درج کروا رہےہیں تو جیلیں کم پڑ جائیں گی۔

لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے ہر بچے، بزرگ اور جوان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ووٹ کو عزت دی جائے، اس نعرے سے تکلیف صرف انہی کو ہے جو عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے گوجرانوالا جلسے کے بعد مریم نواز سمیت متعدد لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں