WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.96.184' AND post_id = '1374'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

ایف سی بلوچستان نے بلوچ نوجوانوں کیلئے بھرتی کی شرائط نرم کردیں

فرنٹیئر کارپس (ایف سی) بلوچستان ساؤتھ نے بلوچ نوجوانوں کے لیے ایف سی میں بھرتی کی شرائط میں نرمی کردی۔

 جیو نیوز کے پروگرام ‘کیپٹل ٹاک’ کے میزبان حامد میر کے مطابق پہلے ایف سی میں بھرتی کے لیے تعلیمی قابلیت کم ازکم انٹرمیڈیٹ تھی لیکن اب ایف سی ساؤتھ میں مڈل پاس بلوچ نوجوان بھی بھرتی ہوسکیں گے۔

حامد میر کے مطابق ایف سی ساؤتھ بلوچستان نے بلوچ نوجوانوں کو ایف سی میں بھرتی کے لئے کئی رعایتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے، انہیں قد اور چھاتی کے سائز پر بھی رعایت ملے گی اور انٹر کی بجائے مڈل پاس نوجوانوں کو بھی ملازمت ملے گی۔

جنوبی بلوچستان کے مختلف اضلاع سے  ‘کیپٹل ٹاک’ کے خصوصی شو میں بتایا گیا ہےکہ ایف سی ساؤتھ چین پاکستان اقتصادی راہدراری( سی پیک) روٹ کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر ہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں