WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '18.204.48.64' AND post_id = '4536'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

اہلیہ سے خوفزدہ رہتا ہوں: ہالی وڈ اداکار جارج کلونی کا اعتراف

آسکرز  ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکار جارج کلونی نے  اعتراف کیا ہےکہ وہ اپنی اہلیہ سے ڈرتے ہیں۔

جارج کلونی نے سلیبرٹی میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں اہلیہ سے خوفزدہ رہنے کا اعتراف کیا۔

انہوں نے کورونا وائرس کے دوران اپنی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نہ صرف اپنے بال کاٹے بلکہ بیٹے کے بالوں کی بھی کٹنگ کی۔

جارج کلونی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بال ہمیشہ خود کاٹتے ہیں کیونکہ ان کے بال تنکے کی طرح ہیں۔

ہالی وڈ اداکار نے مزید کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کے بال نہیں کاٹے کیونکہ اگر میں ایسا کرتا تو مشکل میں پڑجاتا ، اگر میں نے اپنے بیٹے کے بالوں سے چھیڑچھاڑ کی تو وہ بڑھ جائیں گے لیکن اگر میں نے اپنی بیٹی کے بالوں کو چھوا تو میری بیوی مجھے مار ڈالے گی۔

خیال رہےکہ ہالی وڈ اداکار جارج کلونی نے انسانی حقوق کی نمایاں وکیل امل کلونی سے 2014 میں شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں