WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.229.142.104' AND post_id = '3990'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

’اگر اتحادی پیچھے ہٹے تو حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد بھی آسکتی ہے‘

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ اگر اتحادی پیچھے ہٹے تو حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی آسکتی ہے۔

لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نےکہا کہ میرے خلاف منشیات کیس کو پونے دوسال ہوگئے ہیں اور  یہ پونے دو سال میں گواہوں کے بیانات کی کاپیاں نہیں دے سکے، سیاسی انتقام کانشانہ بنانے کےلیے میرے خلاف کیس بنایا گیا، اب جعلی حکمرانوں کے خلاف ان ہی عدالتوں میں مقدمات چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تین سال سے چور کا شور مچانے والا چور پکڑا جاچکا ہے، اسرائیلی اور انڈین لابی کی فرموں سے انہوں نے پیسہ لیا اور فارن فنڈنگ کا پیسہ ملک کے خلاف استعمال کیا گیا جب کہ الیکشن کمیشن میں اس نے اعتراف جرم کرلیا ہے، اب چیف الیکشن کمیشن کے پاس انہیں سزادینےکے سواکوئی آپشن نہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ چینی ،آٹا اور ادویات ملک سے غائب ہوگئی ہیں، یہ چور ٹولہ آٹا چینی اور ادویات چوری کرتا رہا ہے جب کہ براڈ شیٹ کا مالک بھی چور ہے وہ ان سے ملا ہوا ہے،  یہ وہ لوگ ہیں جو چوروں کو بھی لوٹنے والے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نےمزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد بھی آپشن ہے جو ان کے خلاف لائی جاسکتی ہے، اگر اتحادی پیچھے ہٹے تو ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی آسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں