WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.229.142.104' AND post_id = '4328'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

’اپنے بابا پر فخر ہے‘، علی کاظمی کی والد کی ایمانداری سے متعلق خوبصورت کہانی

’اولڈ از گولڈ‘ کی کہاوت آج بھی پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی سینئر اداکاروں کے لیے درست ثابت ہوتی ہے اور  پاکستان کے سینئر اداکار راحت علی کاظمی کا شمار بھی انہیں اداکاروں میں کیا جاتا ہے جن کی کام سے ایمانداری اور صداقت سے متعلق کہانی ان کے بیٹے اور اداکار علی کاظمی نے حال ہی میں  مداحوں سے شیئر کی  ہے۔

علی کاظمی کے مطابق ان کے والد  راحت کاظمی ایک برانڈ کمرشل کی ریکارڈنگ کے لیے  تیار نہ تھے کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ وہ بہتر پرفارم نہیں کرپائیں گے لیکن ان کے بیٹے اور اداکار علی کاظمی نے انہیں ہمت  دی اور انہوں نے والد سے کمرشل ریکارڈ کروایا۔

 اداکار علی کاظمی نے والد کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے کمرشل کی ویڈیو جھلکیاں انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ درج کی۔

اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا میرے والد نے مجھے سب سے بڑا تحفہ دیا جو کوئی بھی دے سکتا ہے،انہوں نے مجھ پر یقین کیا۔

علی کاظمی کے مطابق جب زندگی کا پہیہ چل رہا ہے تو مجھے ان کو یہ یقین دلانا پڑا کہ ان کی ضرورت ہے لیکن انہوں نے محسوس کیا کہ ان کی آواز پہلی جیسی نہیں وہ پچکچاہٹ کا شکار تھے۔

علی کاظمی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کیونکہ میرے والد کا تعلق بہترین سنہری نسل (greatest golden generation)سے تھا جہاں لوگ ایمانداری اور اپنے کام میں صداقت پر یقین رکھتے تھےاور کسی بھی عمر میں پریشان رہتے ہیں کہ وہ عوام کو کیا فراہم کررہے ہیں۔

علی کاظمی نے مزید لکھا کہ اب آپ فیصلہ کریں کہ انہوں نے یہ کیسے کیا، وہ ایک عاجز، حیرت انگیز اور اداکار ہیں، کیا یہ ایک سچے جنٹلمین اور اسکالر ہیں، میرے ہیرو میری زندگی کے مینٹور ایک ایسے شخص جنہیں بابا کہنے پر مجھے فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں