WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.236.214.19' AND post_id = '5104'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

آٹا، چینی، ٹماٹر اور آلو مہنگا، مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں حالیہ ہفتے چینی کی اوسط فی کلو قیمت 98 روپے 36 پیسے پر پہنچ گئی اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 6 پیسے اضافہ ہوا  جب کہ آلو کی فی کلو قیمت 89 پیسے،  تازہ دودھ ایک روپے 45 پیسے، دہی ایک روپے 37 پیسے فی کلو اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 9 روپے 76 پیسے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دال ماش کی فی کلو قیمت میں 2 روپے  اور دال چنا 74 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی  جب کہ ایک ہفتے کے دوران انڈے 16 روپے 38 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.57 فیصد کمی ہوئی جس کی بڑی وجہ لہسن 15روپے 12 پیسے فی کلو سستا ہوا جب کہ چکن کی فی کلو قیمت میں 7روپے 81 پیسے  اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 31 روپے 29 پیسے سستا ہوا ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ گھی سمیت 26  اشیا ضروریہ مہنگی ہوئیں اور 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی جب کہ  18 میں استحکام رہا  اور  ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 13.48 فیصد پر آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں