WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '18.204.48.64' AND post_id = '4968'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

آئی سی سی کے سی ای او کو نامناسب رویے پر جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) منو سوہنے کوان کے مبینہ نامناسب رویے کے باعث جبری رخصت پر بھیج دیا گیا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے منو سوہنے 2 سال سے آئی سی سی کے سی ای او ہیں اور معاہدے کے تحت ان کا ایک سال مزید باقی ہے۔

منوسوہنے کے خلاف ایک غیر جانبدار عالمی ایجنسی نے تحقیقات کی تھیں اور الزامات ثابت ہونے پر آئی سی سی نے انہیں جبری رخصت پر بھیج دیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے منو سوہنے پر لگنے والے الزامات کے بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ان کے خلاف عملے سے نامناسب رویے کے الزامات تھے اور ان کے چند فیصلے بھی جبری رخصت کی وجہ بنے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق منو سوہنے کے مستقبل کے پروگرامات کے حوالے سے آئی سی سی ممبر ممالک سے بھی اختلافات تھے جن میں بھارت سمیت ، انگلینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں