WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.74.163' AND post_id = '5384'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

انڈونیشیا کی آئل ریفائنری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کا خدشہ

جاوا: انڈونیشیا کے صوبے جاوا کی ایک آئل ریفائنری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد زخمی اور 10 لاپتہ ہوگئے جب کہ علاقے سے سیکڑوں افراد کو گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی چند بڑی آئل ریفائنریز میں سے ایک ’’بالونگن ریفائنری‘‘ میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جب کہ 10 سے زائد لاپتہ ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ریفائنری میں دھماکے کے بعد بلند ہوتے شعلے آسمان کو چھو رہے تھے اور پورے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ علاقے کے 900 سے زائد رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

ریفائنری کے اطراف تیل کی بو اور دھوئیں کے باعث لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں جا سکا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کمپنی کو مالی طور پر بڑا نقصان ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں