WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.236.122.9' AND post_id = '3232'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

امریکی صدر ٹرمپ کے ذاتی وکیل بھی کورونا کا شکار

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ کے ذاتی وکیل بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر کے ذریعے بتایا کہ ان کے وکیل روڈی گیولیانی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں روڈی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیویارک کی تاریخ میں شہر کے سب سے بہتر میئر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر اپنی ٹوئٹ میں کورونا وائرس کو چائنیز وائرس قرار دیتے ہوئے کہا کہ روڈی چائنا کے وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ٹرمپ نے انتخابات کو بھی دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روڈی امریکی تاریخ کے انتہائی دھاندلی زدہ الیکشن کو بے نقاب کرنے کے لیے انتھک محنت کررہے ہیں۔

امریکی صدر نے اپنے وکیل کی جلد صحتیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم جلد ایک بار پھر اپنا کام شروع کریں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 76 سالہ روڈی گیولیانی امریکی انتخابات کے نتائج پر ٹرمپ کی قانونی ٹیم کی سربراہی کررہے ہیں تاہم اب وہ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد واشنگٹن کے اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں