WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.229.142.104' AND post_id = '4886'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کے دو عہدیداروں پر پابندی لگادی

امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کے دو عہدیداروں پر پابندی عائد کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کے دو عہدیداروں پر ایرانی سیاسی قیدیوں اور احتجاجی مظاہرین سے متعلق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے پابندی عائد کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ایرانی پاسداران انقلاب کے علی حماتین اور مسعود صفدری پر ان کے اہلخانہ سمیت امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

امریکا کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات کا تعلق ایرانی پاسداران انقلاب سے ہے اور وہ اس کے تفتیش کار ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے الزام عائد کیا کہ دونوں شخصیات بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں جن میں سیاسی قیدیوں اور ملک گیر احتجاج کے دوران گرفتار مظاہرین پر تشدد، غیر انسانی رویہ اور ان سے بدسلوکی شامل ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہےکہ امریکا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔

خیال رہے کہ امریکا کی جانب سےیہ پابندیاں ایسے وقت میں عائد کی گئی ہیں جب امریکی صدر جوبائیڈن اور ایران 2015 کے جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں