WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.235.191.87' AND post_id = '3603'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکے سے ڈپٹی گورنر ہلاک

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکے سے ڈپٹی گورنر محبوب اللہ محبی ہلاک ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کابل میں منگل کی صبح 10 بجے کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کابل کے ڈپٹی گورنر اور ان کا سیکرٹری ہلاک ہوگئے جب کہ ڈپٹی گورنر کے دو محافظ بھی زخمی ہوئے۔

برطانوی میڈیا کا بتانا ہےکہ ڈپٹی گورنر کابل کی گاڑی میں ڈیوائس نصب کی گئی تھی جس سے ان کی گاڑی تباہ ہوگئی۔

افغان میڈیا کے مطابق اب تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اس سے قبل منگل کے روز ہی کابل میں مسلح افراد نے ایک پولیس اہلکار کو قتل اور دو کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہےکہ یہ واقعہ علی الصبح ساڑھے چھ بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جانے کے لیے ایک جگ جمع تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں