WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.98.214' AND post_id = '5092'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

افغان بیٹسمین حشمت اللہ شاہدی کی ڈبل سنچری

حشمت اللہ شاہدی کی ڈبل سنچری اور اصغر افغان کے ساتھ ریکارڈ پارٹنرشپ کی بدولت افغانستان نے زمبابوے کے خلاف پہلی اننگز چار وکٹ پر 545رنز بناکر ڈیکلیئر کردی، حشمت اللہ پورے 200 رنز کی اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے۔

ابوظبی میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز افغانستان نے تین وکٹ پر 307رنز سے کھیل دوبارہ شروع کیا۔

پہلے روز 86 رنز پر ناٹ آؤٹ حشمت اللہ نے سنچری مکمل کی، بارہ چوکوں کی مدد سے 276 گیندوں پر اُنہوں نے یہ اننگز کھیلی۔

دوسرے اینڈ سے اصغر افغان نے 150 رنز مکمل کیے، افغانستان کی چوتھی وکٹ 428رنز پر گری جب اصغر افغان 164رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

حشمت اللہ اور اصغر افغان کے درمیان 307 رنز کی ریکارڈ شراکت ہوئی جو کسی بھی وکٹ کیلئے افغانستان کا ریکارڈ ہے۔

حشمت اللہ کے نئے پارٹنر ناصر جمال نے بھی نصف سنچری بنائی ، وہ 55رنز بناکر ناقابل شکست رہے ۔

دوسرے اینڈ سے حشمت اللہ نے ڈبل سنچری مکمل کی، اُنہوں نے 21 چوکے اور ایک چھکا لگایا جس کے فوراً بعد افغانستان کے کپتان نے اننگز چار وکٹ پر 545 رنز پر ڈیکلیئر کردی۔

جواب میں کھیل کے اختتام تک زمبابوے نے بغیر کسی نقصان کے 50 رنز بنالیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں