WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.96.184' AND post_id = '4948'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

’اس سال بچوں کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا‘

لاہور: پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہناہےکہ اس سال بچوں کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔

جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ کورونا کی شرح دیکھ کر 7 شہروں میں اسکول 2 ہفتے کے لیے بند کیے گئے ہیں جب کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ تعلیمی سال پورا ہو۔

انہوں نے کہا کہ جہاں امتحانات ہورہے ہیں وہ جاری رہیں گے، پچھلے سال بچوں کو پروموٹ کیا تھا لیکن اس سال نہیں کریں گے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز این سی او سی کے اجلاس کے بعد ملک کے بعض علاقوں میں کورونا کی شرح بڑھنے پر ایک بار پھر کچھ پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن میں مزارات، شادی ہالز اور ان ڈور تقریبات کی اجازت کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے جب کہ بعض شہروں میں اسکولوں میں موسم بہار کی چھٹیاں دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں