WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.235.107.209' AND post_id = '846'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران صبح 9 سے رات 9 بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت

کوئٹہ : بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 30 جولائی تک جاری رہےگا اور اس دوران دکانیں صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دے د ی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق  اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت شاپنگ سینٹرز اور دکانیں ہفتے میں 6 دن کھلی رہیں گی جن کے اوقات صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک ہوں گے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن میں تندور، ڈیری پروڈکٹ شاپس، میڈیکل اسٹورز، ٹیلر شاپس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں  ریسٹورنٹس، ہوٹلز، ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس بھی 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق کسی بھی دکان میں ایک وقت میں 4 سے زائد افراد نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد 11601 ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 136 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں