WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '18.234.97.53' AND post_id = '1618'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

‘ارطغرل غازی’ کے دوآن ایلپ اسلام آباد کے سیر سپاٹوں میں مصروف

شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ میں دوآن الپ کا کردار نبھانے والے اسٹار جاوید جیتن گُنیر ان دنوں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔

ترکش اداکار  جاوید جیتن گُنیر کی جانب سے تصاویر بھی شیئر کی جا رہی ہیں جن پر متعدد پاکستانی اداکار اور اداکاراؤں کی جانب سے انہیں خوش آمدید بھی کہا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل ارطغرل میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے  جاوید جیتن گُنیر بدھ کے دن اسلام آباد پہنچے تھے۔

ترکش اداکار کے پاکستان آتے ہی مداحوں کی جانب سے انہیں خوش آمدید کہا جا رہا تھا جب کہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاوید جیتن گُنیر کا نام ٹاپ ٹرینڈ پر تھا۔

واضح رہے کہ جاوید جیتن گُنیر نے ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کے قریبی دوست اور بہادر سپاہی دوآن الپ کا کردار ادا کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں