اداکار بلال عباس کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟

اداکار بلال عباس کا کہنا ہے کہ 21 سال کی عمر میں انہوں نے ایکٹنگ کا آغاز کیا اور انہیں پہلے پراجیکٹ پر 2700 روپے یومیہ ملا کرتے تھے۔

ایک ویب انٹرویو کے دوران کیرئیر سے متعلق سوال پر بلال عباس نے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی جاب اداکاری ہی تھی  اور  وہ کام کی تلاش میں تھیٹر جاتے تھے۔

بلال عباس نے بتایا کہ انہوں نے پہلا آڈیشن ایک پروڈکشن ہاؤس کو دیا تھا  اور اداکاری کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا۔

پہلی تنخواہ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے پراجیکٹ پر روزانہ کے 2700 روپے ملاکرتے تھے ۔

خیال رہے کہ بلال عباس  پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔