WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.96.184' AND post_id = '1871'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

آکٹوپس کی بچوں کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

آپ نے ڈولفن اور ہاتھی کو تو انسانوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا ہو گا لیکن کیا آپ نے کبھی کسی آکٹوپس کے انسانوں کے ساتھ کھیلنے کا سنا ہے؟

یقیناً آپ نے ایسا پہلے کبھی نہ دیکھا ہو گا اور نہ ہی سنا ہو، کیونکہ آکٹوپس کی بعض اقسام اس قدر زہریلی ہوتی ہیں کہ ان کے کاٹنے سے انسان فوری طور پر ہلاک ہو جاتا ہے۔

لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ آج ہم آپ کو ایک انسان دوست آکٹوپس کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں میکوئیر جھیل کے قریب غاروں پر مشتمل ساحلی پٹی پر کچھ بچوں نے پانی میں آکٹو پس دیکھا جس سے پہلے تو بچے خوفزدہ ہو گئے لیکن پھر بچوں نے محسوس کیا کہ وہ جہاں جا رہے ہیں آکٹوپس بھی ان کے ساتھ ساتھ جگہ تبدیل کر رہا ہے۔

بچوں نے نیوز فلیئر ویب سائٹ کو بتایا کہ نیٹ فلکس پر ’مائے آکٹوپس ٹیچر‘ فلم دیکھنے کے بعد اس آکٹوپس سے سامنا ہونا ہمارا بہت ہی معنی رکھتا ہے اور ایسا تجربہ ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

آکٹوپس بچوں کو دیکھ کر کبھی غار کے اندر  پانی چھپ جاتا اور پھر باہر آجاتا اور اس نے تقریبا 20 منٹ تک بچوں کو اپنے ساتھ مشغول رکھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم ’مائی آکٹوپس ٹیچر‘ میں بھی ایک شخص کی آکٹوپس سے دوستی کو دکھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں